ملفوظ 138: سب بزرگوں کی جوتیوں کا صدقہ ہے

سب بزرگوں کی جوتیوں کا صدقہ ہے ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت جو چیز بیان فرماتے ہیں ماشاءء اللہ بے غبار ہوتی ہے نہ اس پر کوئی شبہ وارد ہوتا ہے اور نہ شک رہتا ہے ـ فرمایا کہ میرا کوئی کمال نہیں مجھ کو تو کچھ یاد بھی نہیں ـ یہ سب اپنے بزرگوں کی جوتیوں کا صدقہ اور حق تعالی کا فضل ہے اور آپ کا حسن ظن ـ