فرمایا کہ اہل محبت کے باب میں میری طبیعت حضرت مولانا محمد قاسم صاحب جیسی ہے کسی اہل محبت کی بے چینی اور بے قراری برداشت نہیں ہوتی یہ ہی حضرت کی حالت تھی کہ کسی اہل محبت کی بے چینی برداشت نہ فرما سکتے تھے ۔ بشرطیکہ خلاف شریعت نہ ہو اور اگر خلاف شریعت ہو تو ایسی تیسی میں جائیں محبت بھی اور اہل محبت بھی ۔
