( ملفوظ 209 ) طالب کی دلجوئی اور تسلی کرنی چاہیے

فرمایا کہ شیخ کامل وہ ہے جو طالب کی دلجوئی اور تسلی کرتا رہے اور اس کی مایوس سے مایوس حالت کو سنبھالتا رہے اس کے دل کو بڑھاتا رہے اس میں تو ہم نے اپنے حضرت حاجی صاحب کو دیکھا کہ کیسا ہی کوئی روتا ہوا گیا ہنستا ہوا آیا ۔ اسی کو حضرت حافظ شیرازی فرماتے ہیں :
بندہ پیر خرابا تم کہ لطفش دایم است زانکہ لطف شیخ و زاہد گاہ ہست و گاہ نیست
یہ واقعہ ہے کہ حضرت حاجی صاحب اپنے زمانہ میں اس فن کے امام تھے مجدد تھے مجتہد تھے ۔