( ملفوظ 13 ) ایک صاحب کی بے قاعدگی پر مواخزہ

ایک مولوی صاحب کی غلطی پر مواخزہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ میں خادم تو ہوں مگر غلام نہیں طریقہ اور سلیقہ سے اگر مجھ سے خدمت لی جائے آدھی رات بھی خدمت کے لئے موجود ہوں گی مگر بے ڈھنگے پن اور بے قاعدگی سے میں خدمت کرنے سے معزور ہوں دوسرے بہت مشائخ کی دکانیں کھلی ہیں وہاں جاؤ آخر وجہ کیا میں غلامی کروں خود خادمیت ہی کا نام کیا تھوڑا ہے اسی کے حقوق کا ادا ہونا کوئی معمولی بات نہیں سو غلامی کی کہاں فرصت فلاں مولوی صاحب کے متعلق میں نے عزم کر لیا تھا ـ کہ اگر انہوں نے اپنے خیال کی اصلاح کر لی تو خیر ورنہ ان سے کوئی تعلق نہ رکھوں گا مگر خیر انہوں نے معزرت کر لی میں نے در گذر کیا بہر حال میں تو اپنی طرف سے کسی کو الجھانا نہیں چاہتا میری جو حالت ہے وہ کھلی ہوئی ہے اور جو بات ہے وہ صاف ہے یہ ہی میں دوسروں سے چاہتا ہوں کہ وہ بھی سلیقہ اور طریقہ سے خدمت لیں ایچ پیچ نہ کریں پھر مجھ کو خدمت سے کوئی عذر نہیں ـ