( ملفوظ 52 ) ایک صاحب کی خواہش زیارت پر حضرت کا جواب

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک خط آیا تھا اس میں لکھا تھا کہ اللہ جانتا ہے کہ میرا آپ کی زیارت کو کس قدر دل چاہتا ہے میں نے جواب میں لکھا مگر میرا دل نہیں چاہتا ( انہوں نے کوئی بے عنوانی کر کے آنا چاہا ہو گا اور اجازت نہ ملنے پر یہ لکھا ہو گا حلانکہ ضرورت تھی اول اس کا تدارک کرنے کی )۔