ایک سلسلہ گفتگو میں ایک واعظ کا ذکر فرماتے ہوئے فرمایا کہ میں نے ان کو وعظ کہنےسے جو بوجہ عدم اہلیت کے منع کیا اسی پر انہوں نے کہا کہ اگر میرا وعظ سن لیں تو اجازت دیدیں ، میں نے کہا کہ اگر سن لوں تو اور زیادہ ممانعت کروں ، ابھی تو علم الیقین ہے پھر عین الیقین ہو جائے گا تمہارے جہل کا ۔
