ملفوظ 124: اپنے خط کی اصلاح بھی دین میں داخل ہے

فرمایا ! ایک خط آیا ہے شکستہ میں ایسا لکھا ہے کہ اس کا پڑھنا ہی مشکل ہے اور بندہ خدا نے پتہ بھی اسی طرح لکھا ہے ڈاک خانہ والوں کو بھی پریشانی ہوئی ہو گی ـ مضمون تو اس میں بہت کچھ لکھا ہے مگر خط کا مضمون اس سے شروع ہوا ہے کہ میں نفس کی اصلاح چاہتا ہوں ـ میں نے لکھ دیا ہے کہ نفس کی اصلاح سے پہلے ضرورت ہے آپ کو اصلاح خط کی جو موقوف علیہ ہے اصلاح نفس کا اگر شبہ ہو تو لفافہ کا پتہ دیکھ لو کہ ڈاک خانہ والے کس قدر پریشان ہوئے ہوں گے ـ پس بڑی اصلاح یہ ہے کہ دوسروں کو تکلیف سے بچائے کسی کو تکلیف نہ پہنچائے ـ