( ملفوظ 36 )عقل کی فضیلت اور سالک اور مجزوب میں فرق مراتب

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ عقل حق تعالی کی ایک بڑی نعمت ہے مگر اس کے استعمال کے بھی کچھ حدود ہیں حد سے تجاوز کرنے میں بجائے نعمت کے زحمت ہو جاتی ہے اور اس عقل ہی کی بدولت مجزوب سے سالک کا مرتبہ بڑا ہے میرے سامنے ایک مرید نے اپنے بدعتی جاہل پیر سے مسئلہ پوچھا کہ مجزوب افضل ہے یا سالک پیر نے جواب دیا کہ اس کا جواب اسی سے معلوم کر لو کہ شریعت نے شراب کو اس لئے حرام کر دیا کہ وہ عقل کو زائل کرتی ہے ثواب عقل کےشرف کے اسر سالک و مجزوب کے عاقل وغیرہ عاقل ہونے کو سوچ لو بیچارے پیر تھے تو بدعتی جاہل مگر بات کام کی کہی ـ