( ملفوظ 35 )جنون کے بعد نہ ایمان کا اعتبار نہ کفر کا

ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اگر حالت کفر میں مجنون ہو جائے تو اس حالت کا ایمان معتبر نہیں اور اگر حالت اسلام میں مجنون ہو جائے تو اس حالت کا کفر معتبر نہیں غرض جس حالت پر جنون ہو وہ قانون شرع سے بدل نہیں سکتے جیسے موت جس حالت پر ہو اس ہی کے موافق حکم ہو تا ہے مثلا جس طرح موت کے بعد ولایت سلب نہیں ہوتی اسی طرح جنون سے بھی ولایت سلب نہیں ہوتی اگر ولایت کی حالت میں جنون ہو گیا وہ ولی ہے اور اگر عامی ہونے کی حالت میں ہو گیا وہ عامی ہے اگر مسلم ہونے کی حالت میں ہو گیا وہ مسلم ہے اگر کافر ہونے کی حالت میں ہو گیا وہ کافر ہے ـ