ملفوظ 273: بعض اوقات ماضی پر افسوس حجاب ہو جاتا ہے فرمایا ! کہ یہ طریق بہت ہی نازک ہے اس لئے رہبر کامل کی ضرورت ہے بعض اوقات ماضی پر افسوس کرنا بھی حجاب مستقبل کا ہو جاتا ہے کہ اس تاسف میں غلو کے ساتھ مشغول ہو کر آئندہ کے لئے معطل ہو جاتا ہے ـ 14 رمضان المبارک 1350ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم شنبہ
