ملفوظ 14: بے ٹکٹ ریل میں سفر کرنے میں کوئی گنجائش نہیں

فرمایا کہ ایک خط آیا ہے لکھا ہے کہ بے ٹکٹ ریل کے سفر کرنے میں ابتلاء عام ہے اس میں کوئی گنجائش نکالنی چاہیے ( جوادب) کیا ایسے ابتلاء عام سے کوئی چیز جائز ہو جاتی ہے ـ فرمایا کہ
عوام کے نزدیک علماء صرف اس کام کے لئے رہ گئے ہیں کہ جس معصیت میں ان کو ابتلاء ہو جایا
کرے اس کو معصیت کی فہرست سے نکال دیا کریں انا للہ وانا الیہ راجعون ـ