بزرگوں کے خطوط میں اشعار خلاف ادب فرمایا ! بزرگوں کو جو خطوط لکھے جائیں ان میں اشعار کا لکھنا ـ مں خلاف ادب سمجھتا ہوں ـ ہاں بطور جوش نکل جائے تو دوسری بات ہے قصدا ایسا کرنے کا حاصل یہ ہے کہ ان کو اشعار سے متاثر کر کے کام نکالنا چاہتا ہے نیز اپنی لیاقت کا اظہار ہے طالب کا کوئی فعل معلم کے ساتھ ایسا نہ ہونا چاہئے ـ
