( ملفوظ 488)چار آدمی محبت کرنے والے کافی ہیں

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اگر چار آدمی ہوں محبت کرنے والے اور مخلصانہ تعلق رکھنے والے اور سمجھدار وہ کافی ہیں یہ بہترین ہیں ان چار ہزار سے جو مہمل ہوں آج کل تو رسمی پیروں کے یہاں رجسٹر بنے ہوئے ہیں کہ اتنے مرید ہیں مجھ سے تو کسی خاص شخص کے متعلق بھی یہ یاد نہیں رہتا کہ یہ مجھ سے بیعت ہے یا نہیں ، ہاں جو لوگ زیادہ ملتے رہتے ہیں یا کثرت سے خط و کتابت رکھتے ہیں وہ بے شک یاد رہتے ہیں اور اصل تو یہ ہے کہ ایک ہی کی یاد بہت ہے جس کو یہ دولت حق تعالی نصیب فرماویں ۔