(ملفوظ 10 )دامن اسلام کی وسعت

ایک سلسلہ میں فرمایا کہ ایک شخص قادیانی ہونا چاہتا تھا یہ پہلے مسلمان تھا پھر آریہ ہوا پھر عیسائی پھر مسلمان ہو اب قادیانی بننا چاہتا تھا مگر ان لوگوں نے اس کو لینے سے انکار کر دیا اس خیال سے کہ اس کا کوئی اعتبار نہیں اگر یہ پھر پھر گیا تو لوگوں کو قادیانی مشن میں شبہات پیدا ہو جاویں گے دیکھئے اس سے حق و باطل کے تفارت کا پتہ چلتا ہے اسلام میں اگر ہزار بار آجائے لے لیں گے اس کو ایسی بیھودہ بدنامی کی پرواہ نہیں اسی کو فرماتے ہیں ـ

باز آ آباز آنچہ ، ہستی باز آ گر کافر و گبروبت پرستی باز آ
ایں در گہہ مادر گہہ نو میدی نیست صد با اگر تو بہ شکستی باز آ
تو اگر کافر ملحد بت پرست بھی ہے تب بھی توبہ کر لے تو ہماری درگاہ سے نا امید نہیں ہونا چاہیئے اگر سو مرتبہ بھی توبہ توڑ چکا ہے تو پھر دل سے توبہ کر لے ہم قبول کر لیں گے 16)