( ملفوظ 479)درود شریف ہمیشہ مقبول ہوتا ہے

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک نکتہ عجیب ہے درود شریف کے متعلق وہ یہ کہ علماء نے لکھا ہے کہ عبادتیں تو کبھی قبول ہوتی ہیں کبھی نہیں اور درود شریف ہمیشہ مقبول ہی ہوتا ہے میرے خیال میں اس کا یہ راز معلوم ہوتا ہے کہ حق تعالی خود حضور صلی اللہ علیہ و سلم پر رحمت کرنا چاہتے ہیں ۔ دوسرا اسی کی درخواست کرے گا تو ضرور قبول ہو گی ۔