( ملفوظ 481)علی گڑھ کالج میں لڑکے کے داخلے سے دین پر فالج

ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت علی گڑھ کالج میں لڑکے کو داخل کرتے ہوئے ڈر معلوم ہوتا ہے کہ کہیں دین نہ برباد ہو جائے ، فرمایا میاں ہو گا تو وہی جو اللہ کو منظور ہو گا مگر ظاہری اسباب میں یہ داخلہ بھی ایک قوی سبب ہے بربادی کا اور اس بناء پر کالج کے داخلے سے فالج کا داخلہ اچھا ہے اس لیے کہ اس میں تو دین کا ضرر اور اس میں جسم کا ضرر ۔ ان دونوں مرضوں میں حقیقی مرض وہی ہے جو کالج میں رہ کر پیدا ہوتا ہے ۔
یکم ذی الحجہ 1350 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم جمعہ