( ملفوظ 483)درسی کتابیں سمجھ لی جائیں تو کافی ہیں

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں تو کہا کرتا ہوں کہ درسی کتابیں اگر سمجھ کر پڑھ لی جائیں تو پھر کسی اشکال کے جواب میں باہر جانے کی ضرورت نہیں ۔ ان میں سب کچھ ہے یہ ایسا قلعہ ہے کہ اس میں ہر قسم کی رسد جمع ہے ، کھانا پینا بھی ، ہتھیار بھی ، گولا بارود بھی اور درسی کتابیں پڑھ کر بھی اگر کسی کو دوسرے علوم کی ضرورت اور محتاجی ہو تو اس کی وجہ یہ ہے کہ کتابیں سمجھ کر نہیں پڑھی جاتیں ۔