ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مولانا محمد حسین صاحب الہ آبادی سے کسی نے پوچھا تھا کہ آپ نے حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ میں کیا دیکھا جس کی وجہ سے ایسا خادمانہ تعلق کر لیا فرمایا اسی سے تو تعلق کیا کہ وہاں کچھ نہیں دیکھا مطلب یہ تھا کہ کوئی تصنع کی بات نہیں دیکھی تھی خوب ہی جواب دیا واقعی بات تو یہ ہے کہ اپنے بزرگوں میں ایسی باتوں کا نام و نشان نہ تھا بہت ہی سادہ وضع اور متبع سنت تھے دوسروں کی طرح کسی قسم کا ڈھونگ نہ تھا پس یہی طرز ہے قابل پسند ۔
