ملفوظ 222: اس طریق میں مناسبت بڑی چیز ہے فرمایا ! کہ اس طریق میں مصلح کیساتھ مناسبت ہونا بڑی چیز ہے بدوں مناسبت کے طالب کو نفع نہیں ہو سکتا ـ یہی وجہ ہے کہ میں عدم مناسبت کی بناء پر طالب کو مشورہ دیتا ہوں کہ مجھ سے تم کو نفع نہ پہنچے گا اگر تم چاہو تو کسی دوسرے مصلح کا نام بتلا دوں
