ملفوظ 271: معاصی کے تدارک کا طریقہ

معاصی کے تدارک کا طریقہ فرمایا ! کہ معاصی ماضیہ کے لئے تدارک کے استغفار کر لے اور آئندہ کے لئے نفس پر جرمانہ مقرر کر لے خواہ بدنی ہو یا مالی ہو حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں من قال تعال اقا مرک فلیتصدق ( جو شخص کسی سے کہے کہ آؤ جوا کھلیں تو اس کہنے والے کو چاہئے کہ کچھ صدقہ کر دے ) اس کی لم پر نظر فرمائی ہے مقامرہ کی وجہ حب مال ہے تصدیق سے محبت مال کی نکل جائیگی ـ