ملفوظ : 270: انبیاء کی معصیت طاعت ہوتی ہے فرمایا ! کہ میرا ذوق ہے کہ انبیاء سے معصیت صادر نہیں ہوتی بلکہ جو کچھ بھی ہوتا ہے طاعت ہی ہے گو خفی سہی اور عصی و غوی وغیرہ جو صیغے مستعمل ہیں وہ باعتبار شق کے ہیں کہ وہ شق مقابل صادر سے افضل ہے نہ یہ کہ معصیت ہے اور تعبیر بالمعصیت محض صورۃ ہے ( یہ حضرت حاجی صاحبؒ کی تحقیق ہے ) ـ
