مریدی نجات کیلئے کافی نہیں فرمایا ! کہ ایک خط آیا ہے لکھا ہے کہ حضرت اپنے خدام میں داخل فرما لیں شاید اس ناکارہ کی نجات ہو جائے ـ میں نے جواب میں لکھ دیا ہے کہ اگر دوسری جانب کی شاید واقع ہو جائے تو کیا کرو گے ( مقصود طریق کلام کی تعلیم ہے کہ نجات کو خادم بننے پر متفرع کرنا مخدوش ہے )
