ایک ہندو کو روک ٹوک کا فائدہ ایک ہندو گنڈا بنوانے کی غرض سے حاضر ہوا اس کی بعض بد عنوانیوں پر حضرت والا نے روک ٹوک فرمائی ـ اس پر ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت یہ تو ہندو ہے اور ہے بھی جاہل تو ایسے لوگوں کی روک ٹوک سے کیا فائدہ ! اس کا تو کوئی فائدہ نہ ہوا اور حضرت کو روک ٹوک کی کلفت بڑھی فرمایا بحمد اللہ مجھے کوئی کلفت نہیں ہوتی بلکہ ایک خط ہوتا ہے کہ ان کی غلطی پر متنبہ کیا گیا اور فائدہ سے خالی نہیں ـ
وہ فائدہ یہ ہے کہ دوسری جگہ ایسی حرکت نہ کریں گے اور دوسرے کو تکلیف نہ دینگے ایک بات یہ ہے کہ اصول پر عمل کرنے سے خط ہوتا ہے اور بے اصولی سبب ہوتی ہے کلفت کا ـ سو میں وقایہ ہو گیا مسلمانوں کا ـ خصوص اپنی جماعت کا ـ عرٖض کیا کہ حضرت یہ معلوم ہوا کہ رحم بھی اپنے محل ہی پر کرنا چاہئے ـ بطور مزاح فرمایا کہ جی ہاں ! رحم اپنے محل میں ہو اس میں بھی خط ہوتا ہے ـ
