آج 3 بجے والے گاڑی سے بعض حضرات رخصت ہونے والوں سے حضرت والا نے مصافحہ فرما کر فرمایا کہ بعض لوگ ادب کی وجہ سے مصافحہ کے لیے تازہ وضو کر کے آتے ہیں میرے ہاتھ میں سن چڑھ گیا ، ان میں سے بعض کے ہاتھ مانند برف کے ٹھنڈے تھے ، معلوم نہیں ظہر کا وضو اس قدر جلد کیوں توڑ دیا گیا بڑا ادب تو یہ ہے کہ اس کا اہتمام کرے کہ دوسروں کو راحت پہنچے ۔
