( ملفوظ 271 )پیر کو سب سے افضل سمجھنے کا فائدہ

ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ پیر کی افضلیت بمعنی انفعیت کا عقیدہ ہونے میں یہ راز ہے کہ منافع باطنیہ کا مدار جمعیت قلب پر ہے تو اس عقیدہ اور خیال کی بدولت جمعیت قلب میسر ہو جاتی ہے اور اس کے خلاف جمعیت قلب نہیں ہو سکتی اس لیے قلب مشوش رہے گا ۔