( ملفوظ 220 )رانڈ ہو جائیں گے قانون شفا میرے بعد

فرمایا کہ مولوی فضل حق صاحب خیر آبادی نے ایک قصیدہ لکھا ہے اس میں یہ بھی ہے کہ
رنڈا ہو جائیں گی قانون شفا میرے بعد
یہ شیخ بو علی کی تصنیف سے ہیں ۔ مطلب یہ ہے کہ میں جیسا پڑھاتا ہوں میرے بعد کوئی نہ پڑھا سکے گا ۔ اس کے بعد تمثیلا فرمایا کہ اسی طرح طرز تربیت کا جو اس کے قبل کے ملفوظ میں مذکور ہے اللہ ہی حافظ ہے جو بعد کو بھی چلے ظاہر چلتا نظر نہیں آتا ۔