تفسیر اور تصوف سے زیادہ مناسبت فرمایا ! کہ فقہ اور حدیث سے مجھے مباسبت کم ہے اور گو تفسیر سے بھی پوری تو نہیں لیکن فقہ اور حدیث کی نسبت زائد ہے اور بحمد اللہ تصوف سے اور زائد مناسبت ہے ـ ملفوظ 267: حقوق شیخ کا آسان خلاصہ فرمایا ! کہ جب مجھ جیسا کم علم آدمی سب آسان طریقے جانتا ہے تو سمجھ لو کہ تصوف کس قدر سہل ہے چنانچہ حقوق الشیخ کا آسان خلاصہ یہ ہے کہ اس کی دل آزاری نہ ہو ـ
