ملفوظ 268: حضرت اور مجدد وقت ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت مجدد وقت ہیں فرمایا کہ چونکہ نفی کی بھی کوئی دلیل نہیں اس لئے اس کا احتمال مجھ کو بھی ہے مگر اس سے زائد جرم نہ کرنا چاہیے محض ظن ہے اور یقینی تعین تو کسی مجدد کا بھی نہیں ہوا ( الحمداللہ حمدا کثیرا مبارکا فیہ علی ھذا الاحتمال 12جامع )
