( ملفوظ 351 )تصنیف کثرت الازواج لصاحب المعراج

فرمایا کہ آج کل میں ایک رسالہ لکھ رہا ہوں جس کا نام کثرت الازواج لصاحب المعراج ہے اس میں چھوٹی چھوٹی عبارتوں میں بڑے بڑے اشکال کا حل کر دیا گیا ہے ۔ طالب علموں کے نہایت کام کی چیز ہے مگر مشکل یہ ہے کہ آج کل لوگ ان مضامین کو پسند کرتے ہیں کہ جن میں نئے طرز کے الفاظ ہوں اور ناول کا سا طرز اور رنگ ہو ۔