ایک نظر میں کامیابی کی توقع فرمایا ! کہ اس طریق میں اصل شے طلب ہے بقدر طلب جو مناسب ہو گا ملے گا اور جہاں ایک نظر میں کامیابی ہوئی ہے وہاں بھی مجاہدہ کی بدولت ہوئی ہے بہت سے مجاہدات اس نظر سے مقدم رہے ہیں یہ مسئلہ بلکہ تمام فن تصوف بہت صاف ہے جہلاء نے غلط قواعد مشہور کئے ہیں جن کی کوئی اصل نہیں چنانچہ ایک نظر میں کامیابی کی توقع میں بیٹھے رہتے ہیں ـ
