ملفوظ 276: حضرت کی تسلی کا اثر

ملفوظ 276: حضرت کی تسلی کا اثر ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا ! کہ اتفاقا ایک صاحب کے خط کے جواب میں جن پر جوجداری کا مقدمہ تھا محض توکل پر میرے قلم سے نکل گیا کہ انشاء اللہ کچھ نہ ہوگا وہ اتفاقا اس مقدمہ سے بری ہو گئے وہ سمجھے کہ مجھ کو پتہ چل گیا تھا حالانکہ مجھ کو علم بھی نہ تھا ـ می پر انند اسی کو کہتے ہیں ـ