ملفوظ 350: ایک شخص کے جواب کے لئے دھمکی

ایک شخص کے جواب کے لئے دھمکی فرمایا کہ ایک خط آیا ہے لکھا ہے کہ بواپسی ڈاک اس عریضہ کا جواب دو اور اگر نہ دیا تو حشر میں دامن گیر ہونگا اور اس میں جواب کے لئے ٹکٹ بھی نہ تھے فرمایا کہ ٹکٹ نہ رکھنے پر اس شخص کا یہ خیال نہ ہوا کہ کہیں میں دامن گیر نہ ہوں کہ خواہ مخواہ کی اذیت دی ـ