ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ آج کل کے اہل سماع اکثر محض حظ نفسانی میں مبتلا ہیں میں تو کہا کرتا ہوں کہ آج کل اہل سماع اہل ارض ہیں اہل سماع نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کو نماز میں قرآن میں روزہ میں وہ لطف میسر نہیں جو سماع میں ہے حلانکہ اگر کوئی قرآن شریف اچھا پڑھنے والا ہو اور سماع میں استعداد بھی ہو تو سماع وغیرہ سب ایک طرف رکھے رہ جاویں اس میں جو لطف ہے وہ اس میں کہاں ۔
