ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرت مولانا گنگوہی کو حضرت حاجی صاحب سے بڑی ہی محبت تھی مگر عام لوگوں کو خبر نہیں اور سچ تو یہ ہے کہ مولانا کو کسی نے پہچانا نہیں ۔ مولانا کی شان انتظامی کو تو دیکھا اور شان عشقی کو نہیں دیکھا یہ تو اور بھی بڑے کمال کی بات تھی کہ شان عشق کے ساتھ انتظام تھا ۔
