( ملفوظ 56 ) انگریزوں کے یہاں اکلیات ہیں عقلیات نہیں

ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ مولانا دوسرے مذاہب و ملل یا قوانین و دستور العمل کے مقاصد عالی نہیں اس لیے ان میں فہم عالی کی بھی ضرورت نہیں اور اسلام کے مقاصد عالی ہیں اس لیے ان میں فہم عالی کی ضرورت ہے چنانچہ آج کل انگریز دانش مندی میں بڑے مشہور ہیں مگر بالکل مادیات میں مبتلا ہیں عقلیات کا ان کے یہاں پتہ بھی نہیں البتہ اکلیات کا ہر جگہ ظہور اور غلبہ ہے ۔