( ملفوظ 57 )مفید باتوں کی کثرت بھی بلا ضرورت مضر ہے

ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت اگر مفید باتیں ہوں تو کیا ان کی کثرت سے بھی تکدر ہوتا ہے ۔ فرمایا کہ ہاں اگر بلا ضرورت ہو حضرت شیخ فرید فرماتے ہیں :

دل زپر گفتن بمیرد در بدن

گرچہ گفتارش بود در عدن

جو کلام بھی غیر ضروری ہو اس سے قلب میں کدورت ہوتی ہے اور ضروری چیز کا معیار یہ ہے کہ اگر وہ نہ ہو تو کوئی ضرر مرتب ہو ۔