( ملفوظ 60 )بڑے بدعتی مولوی صاحب کا خواب

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بدعتی بھی عجیب چیز ہیں دین تو قلوب میں ہے ہی نہیں قلب مسخ ہو گیا ہے ہمیشہ اہل حق کے پیچھے پڑے رہتے ہیں نہ کچھ حدود ہیں نہ کچھ اصول جو جی میں آتا ہے بک دیتے ہیں ۔ ایک مرتبہ بریلی میں ایک بڑے بدعتی مولوی نے خواب میں دیکھا کہ دوزخ کی کنجیاں میرے ہاتھ میں رکھی گئی ہیں اور تعبیر اس کی یہ سمجھ رکھی تھی کہ وہ جس کو چاہیں کفر کا فتوی دے کر دوزخ میں بھیج دیں ۔ میں نے کہا کہ یہ تعبیر تو بالکل ہی غلط ہے یہ تو کسی کے قبضہ میں نہیں کہ کسی کو کوئی دوزخ میں بھیج دے بلکہ اس کا
مطلب یہ ہے کہ وہ لوگوں کو گمراہ کر کے دوزخ میں بھیج رہے ہیں ۔ پس وہ کنجی دوزخ کی موافق کیلئے ہے مخالفین کے لیے نہیں ۔