( ملفوظ 110 ) ڈانٹ ڈپٹ کے بعد نہ پچھتانا

ایک مولوی صاحب کے جواب میں فرمایا کہ میں باستثناء بعض مواقع کے کہ احتمال لغزش کا ہو جاتا ہے اکثر اوقات الحمد للہ ڈانٹ ڈپٹ کرنے کے بعد بھی نہیں پچھتاتا بلکہ کہتا ہوں کہ اچھا ہوا جو کہا سنا کہنا ہی چاہیے تھا جیسے باپ اگر بیٹے کو ضرورت اور حدود کے اندر ڈانٹ ڈپٹ کرے اور اس سے اس کی اصلاح کی توقع ہو تو باپ خوش ہو گا یا پچھتائے گا ظاہر ہے کہ خوش ہو گا ۔