( ملفوظ 69 )درخواست بیعت پر حضرت کا جواب

فرمایا کہ ایک خط آیا ہے لکھا ہے کہ مجھ کو بیعت فرما لیں ۔ میں نے لکھا کہ کس فائدہ کے لیے ، دیکھئے اب کیا جواب دیتے ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ پہلے اپنے مقصود کی حقیقت سمجھ لے تب آگے چلے ورنہ پھر ساری عمر پریشانی کا شکار بنا رہے گا اور خاک بھی نفع نہ ہو گا ۔