( ملفوظ 68 )صاحب نفس کیلئے خوش لباسی محرک معصیت ہے

ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ یہ سب تجربہ کی باتیں ہیں ۔ ایک تجربہ کار کا قول ہے کہ جب کوئی اچھے کپڑے پہنے گا تو یہ خیال ضرور ہو گا کہ کوئی اچھا آدمی مجھے دیکھے ، مطلب یہ کہ کوئی حسین عورت یا لڑکا مجھ کو دیکھے تو یہ خوش لباس صاحب نفس کیلئے محرک ہے معصیت کا ۔