فرمایا ! کہ حقیقت میں اس امت میں دو ہی طبقے حکماء کہلائے جانے کے قابل ہیں ـ فقہاء اور صوفیہ ! بڑے بڑے فلاسفر اور سائنس داں ان حضرات کے سامنے گرد ہیں کیا ٹھکانہ ہے ان حضرات کی عمق نظر کا ـ چنانچہ فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر معشوق کا لعاب کوئی نگلے تو اس پر کفارہ ہے اور غیر محبوب کے لعاب سے کفارہ نہیں کہاں نظر پہنچی ہے سبحان اللہ
