( ملفوظ 358 )حضرت حاجی صاحب اس فن کے امام مجتہد و مجدد تھے

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ سچ تو یہ ہے کہ ہمارے حضرت حاجی صاحب اس فن کے امام مجتہد و مجدد تھے اور یہ بھی حضرت ہی کی برکت تھی کہ مجھ کو حضرت کی کسی بات پر کبھی نکیر اور اعتراض نہیں ہوا ، فورا سمجھ میں آ جاتی ہے اور یہ منجانب اللہ مناسبت ہوتی ہے یہ مکتسب نہیں ۔