ملفوظ 278: حضرت کی سختیاں آسانی کا پیش خیمہ

حضرت کی سختیاں آسانی کا پیش خیمہ فرمایا ! کہ میری سختیاں آسان راستہ پر لانے کیلئے ہیں پس یہ یسر کیلئے عسر ہے ـ جیسے چھت کے کنارے پر بچہ آئے جس سے اندیشہ نیچے گرنے کا ہو تو گھر والے اس کا ہاتھ پکڑ کر گھیٹیں گے اور وہ ایک تھپڑ بھی ماریں گے اس موقع پر نرمی سے وعظ نہ کہیں گے کہ صاحب زادہ ایسے موقع پر نہیں آیا کرتے گر جاؤ گے ہلاک ہو جاؤ گے ادھر آ جاؤ اگر یہ وعظ شروع کر دیا تو اتنی دیر میں تو وہ گر کر مر بھی جائے گا ـ 15 رمضان المبارک 1350ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم یک شنبہ