ایک اہل علم کے سوال کے جواب میں فرمایا ! کہ میں تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھ کو تصرف اور کرامت وغیرہ سے محفوظ رکھا ورنہ مجھ جیسے کمزور کیلئے تو یہ چیزیں حجاب بن جاتیں اور اسی پر کیا اولاد کیسی دولت ہے کہ اس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی دوسری چیز نہیں ہوتی مجھ کو اس سے بھی محفوظ رکھا گیا اگر اولاد ہوتی تو نہ معلوم کیا کیا آفتیں ہوتیں ـ
