ملفوظ 126: ادراک حق کی مختلف صورتیں

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا ! کہ حق تعالی بھی بڑے ہی حکیم ہیں کوئی کام بھی حکمت سے خالی نہیں اگر حق تعالی کا ادراک سب کو ایک ہی صورت میں ہو جائے تو شبہ ہو سکتا ہے کہ شاید دیکھ لیا ہو مگر کسی کو کسی صورت میں ادراک ہوتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی نے بھی نہیں دیکھا ـ