ملفوظ 140: استغناء اور کبر میں فرق معلوم کرنے کا آسان طریقہ

استغناء اور کبر میں فرق معلوم کرنے کا آسان طریقہ ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت کسی کو خیال تو یہ ہو کہ میں مستغنی ہوں اور واقع میں اس میں کبر ہو اس کا کیا علاج ہے ـ فرمایا اس کے کئی طرق ہیں ـ معلوم کرنے کے اپنے مربی سے حالت بیان کرکے حل کر لے ـ یہ باتیں کلیات یبان کرنے سے سمجھ میں آ نہیں سکتیں واقعات جزئیہ سے مصلح خود سمجھ لے گا ـ 4 رمضان المبارک 1250ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم چہار شنبہ