( ملفوظ 53 ) جواب میں اختصار ضروری ہے

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جواب میں اگر اختصار نہ ہو تو یہ کام ڈاک کا روز کے روز کیسے ختم ہو سکتا ہے ـ میں زمانہ طالب علمی میں مدرسہ دیوبند میں فتاوی لکھا کرتا تھا ـ ایک سوال آیا بہت طویل تھا میں نے بھی اس پر بہت طویل جواب لکھا ـ حالانکہ مختصر جواب بھی کافی ہو سکتا تھا اور لکھ کر حضرت مولانا یعقوب
ٖصاحب ؒ کے سامنے دستخط کے لئے پیش کیا ـ دیکھ کر اور دستخط فرما کر فرمایا کہ معلوم ہوتا ہے کہ تم کو فرصت بہت ہے ہم تو جب دیکھیں گے کہ جب سامنے کاغزات کا انبار لگا ہوگا کہ اس وقت بھی ایسے ہی طویل مضمون لکھتے ہو یا نہیں ـ اب حضرت کا فرمانا یاد آجاتا ہے ـ