( ملفوظ 277 ) لفظ ” حضور ” کا استعمال

ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضور کا لفظ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ استعمال ہوتا ہے ۔ کیا یہ الفاظ اوروں کے لیے بھی استعمال کرنا جائز ہے ؟ فرمایا کہ جہاں پہلے سے تخصیص ہو جائے وہاں یہی حکم ہے جہاں پہلے ہی سے عموم ہوں وہاں یہ حکم نہیں ۔