( ملفوظ 278 ) عورتوں کا سفید لباس پہننا

ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ تشبہ کا مسئلہ نہایت نازک ہے لوگ اس کو ہلکا سمجھتے ہیں ۔ ایک صاحب نے عرض کیا کہ عورتیں خصوص لڑکیاں آج کل سفید لباس پہننے لگی ہیں یہ مردوں سے تشبہ تو نہ ہو جائے گی ، فرمایا کہ وہاں کے رسم و رواج پر ہے دیکھ لیا جائے کہ عام دیکھنے والوں کو اس سے کھٹک تو نہیں ۔