( ملفوظ 210 )لوگوں کے بے ڈھنگے پن سے نیند اڑ جانا

فرمایا کہ میرے دماغ پر جو تعجب ہوتا ہے اس کے مختلف اسباب ہیں ۔ من جملہ ان کے ایک یہ بھی ہے کہ لوگ بے ڈھنگا پن کرتے ہیں اس پر روک ٹوک کرتا ہوں اس کی وجہ سے دماغ پر اثر ہوتا ہے نیند نہیں آتی راحت نہیں ملتی طبیعت پریشان رہتی ہے ۔